ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:پرتیبھا کارنجی طلبا کی صلاحیتوں کوبہتر انداز میں آگے بڑھاتاہے:رکن اسمبلی منکال وئیدیا

بھٹکل:پرتیبھا کارنجی طلبا کی صلاحیتوں کوبہتر انداز میں آگے بڑھاتاہے:رکن اسمبلی منکال وئیدیا

Sat, 17 Sep 2016 20:18:14    S.O. News Service

بھٹکل:۱۷/ستمبر (ایس او نیوز)حکومت کی طرف سے طلبا کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے لئے پرتیبھا کارنجی جیسے مقابلہ جات کو جاری کرنے سے بہت سہولت ہونے کی  رکن اسمبلی منکال وئیدیا نےخیال ظاہر  کیا۔

وہ یہاں سنیچر کو تعلقہ کےچتراپور آنند آشرم ودیا مندر سرکاری ماڈل ہائر پرائمری اسکول میں محکمہ تعلیمات عامہ ، ضلع پنچایت اترکنڑا ، بی ای اؤ دفتر بھٹکل اور شری ولی ہائی اسکول چترا پور اور سرکاری ہائر پرائمری اسکول چتراپور کے اشتراک سے منعقدہ تعلقہ سطح کے پرائمری اور ہائی اسکول طلبا کے پرتیبھا کارنجی 2016-2017کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ اساتذہ اسکولوں میں بچوں کو ایسا تیار کریں کہ وہ ہرمیدان میں مقابلہ کرسکیں برائے نام بچوں کو شریک نہ کرائیں ۔ تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک نے پروگرا م کی صدارت کی ۔ مہمان خصوصی کے طورپر ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا، سبھاش کوپی کر، ممتا بھٹکل وغیرہ موجود تھے۔


Share: